فیفا ورلڈ کپ دوہزار بائیس

Spread the love

“فیفا ورلڈ کپ ٢٠٢٢ “
قطر کی راجدھانی میں ” دوحہ ” میں فٹبال کھیل کا عالمی مقابلہ شروع ہو گیا اور قطر فٹبال کی ٹیموں اور ناظرین اور مشاہدین کی میزبانی کر رہا ہے ,جس طرح بر صغیر میں “کرکٹ” کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اسی طرح مشرقِ وسطی,یورپین اور افریقن وغیرہ ممالک میں ” فٹبال ” سے بہت زیادہ دل چسپی رکھتے ہیں

اور کھیلوں کو منعقد کرنے کے لیے کچھ بڑی کمپنیاں کافی پیسے دیتی ہیں اس کے بدلے میں ان کے پروڈکٹ کے اشتہارات کو دیکھایا جاتا ہے اور اسٹیڈیم میں ناظرین کو پیش بھی کیا جاتا ہے

لیکن قطر نے ” شراب , شباب ,جسم کی نمائش, ہم جنس پرستی وغیرہ ” پر عوامی جگہوں پر پابندی لگا کر مشرقی تہذیب کی اہمیت و افادیت اور مغربی کلچر کے مضر اثرات کو فیفا کے ذریعے بتانے کی کوشش کی ہے

اور جگہ جگہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے فرمودات کو پیش کرکے ” آپ ﷺ کا تعارف اور اسلامی تعلیمات کے محاسن ” کو بہتر طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے

اور جیسا کہ خبر ہے کہ پانچ سو سے زائد لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں, کھیل کے لیے جمع جمِ غفیر مجمع کے سامنے ” دعوت و تبلیغ ” کا فریضہ انجام
مغربی ایشیائی ملک “قطر” ایک امیر ترین اسلامی ملک ہے۔۔۔اس کا دارالحکومت دوحہ ہے۔۔۔اس کی سرکاری زبان عربی ہے۔۔۔
اس کا رقبہ 11 ہزار 571 مربع کیلومیٹر ہے اور 2022 کی آبادی 2.79 ملین ہے۔۔۔رقبے کے لحاظ سے اس کا رینک نمبر 165 ہے اور آبادی کے لحاظ سے 139 ہے۔۔۔یہاں کا سب سے بڑا مذہب اسلام ہے۔۔۔یہاں 67.7 فیصد مسلمان،،13.8 فیصد عیسائی،،13.8 فیصد ہندو اور 3.1 فیصد بدھ مت ہیں۔۔۔
251 نامی پہاڑ،،8 بڑے بڑے صحرا،،قطر کا کوئی مستقل دریا نہیں ہے اور نہ ہی یہاں جنگل ہے۔۔۔قطر کی کرنسی کا نام قطری ریال ہے۔۔۔ایک قطری ریال 56.79 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔۔۔یہاں کی 85 فیصد آبادی دوسرے ممالک کی ہے۔۔۔شادی کی کم از کم عمر 16 ،18 سال ہے اور فون کوڈ 974+ ہے

✍محمد عباس الازہری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *