ھم پاکستان کے ساتھ ہیں، ایردوان کا امریکی دھمکیوں پر اظہار افسوس

کراچی(ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردیوان نے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور امریکی دھمکیوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ یہ بات ایوان صدر کے ترجمان نے بتائی۔ ایردوان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے بارے میں ہتک آمیز رویہ اختیار انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ بہت مضبوط ہے اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ترکی ہمہ وقت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

تاریخ اشاعت : جمعرات مارچ 15 2018

'